1
Sunday 24 Mar 2024 23:44

ملتان میں منعقدہ حمایت مظلومین غزہ و فلسطین سیمینار (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ حامیان مظلومین غزہ و فلسطین کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور مظلومین کی حمایت میں ''حمایت مظلومین غزہ و فلسطین سمینار'' کا اہتمام رضا ہال ملتان میں کیا گیا، سیمینار کی صدارت بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی حسین مدنی، علامہ ڈاکٹر سید کاظم نقوی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ وسیم عباس معصومی، انجنیئر سخاوت علی سیال، شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، ڈاکٹر قاضی فیاض حسین علوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غزہ کے مسلمانوں کو اخلاقی و معاشی اور معاشرتی تعاون کی ضرورت ہے، عالم اسلام تفرقہ کا شکار ہے جبکہ دشمن باہم متحد ہیں، آج ہمیں غزہ کے مظلوم فلسطینی پکار رہے ہیں، اسلامی ممالک اور ان کے سربراہان کی مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1124640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش