0
Saturday 20 Apr 2024 19:50

آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا

آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا، علی ناصر رضوی ضمنی الیکشن کے بعد آئی جی اسلام آباد کا چارج لیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ناصر رضوی کو ڈی آئی جی آپریشنز سے جلد ریلیو کر دیا جائے گا۔ جبکہ نئے ڈی آئی جی آپریشنز کے لیے رانا ایاز سلیم اور فیصل کامران کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزاد بخاری اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا نام بھی شامل ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں تعینات 3 ڈی آئی جیز علی ناصر رضوی سے سینئر ہیں۔





 
خبر کا کوڈ : 1129884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش