0
Saturday 20 Apr 2024 12:15

اسرائیل کی اندھی حمایت کرنیوالے امریکی سامراج کے مقابلے کیلئے تمام ممالک کو اتحاد تشکیل دینا چاہیئے، کینیڈین ماہر عمرانیات

اسرائیل کی اندھی حمایت کرنیوالے امریکی سامراج کے مقابلے کیلئے تمام ممالک کو اتحاد تشکیل دینا چاہیئے، کینیڈین ماہر عمرانیات
اسلام ٹائمز۔ بیت المقدس میں اپنی ابتدائی و اعلی تعلیم مکمل کرنے والے کینیڈا کی ماؤنٹ رائل یونیورسٹی میں سماجیات کے پروفیسر محمد مہند عیاش نے تاکید کی ہے کہ فلسطین کے حامی ممالک کو غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کی اندھی حمایت کرنے والے امریکی سامراج کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دیا چاہیئے۔

فلسطین کے حوالے سے عالمی پالیسی، صیہونیت اور اسرائیلی سیاست، معاشرہ و ثقافت پر الجزیرہ، دی بافلر، مڈل ایسٹ آئی، مونڈوائس، دی برٹش، اور مڈل ایسٹ مانیٹر سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے لئے باقاعدگی کے ساتھ لکھنے والے کینیڈین ماہر عمرانیات نے اپنے حالیہ مقالے میں لکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں جنوبی افریقہ کا اہم مقدمہ کہ جس نے اس غیرقانونی رژیم کی جانب سے ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کو عیاں کر کے رکھ دیا ہے؛ اس سفاکانہ قتل عام پر عالمی ردعمل کا ایک روشن و نایاب موقع ہے تاہم امریکہ نے جنوبی افریقہ کو سزا دینے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ 

الجزیرہ میں شائع ہونے والے اپنے مقالے میں مہند عياش نے لکھا کہ مسئلہ فلسطین کو درپیش امریکی سامراج کا چیلنج اور اس کے مقابلے کے لئے ایک جمہوری عالمی نظام کی تشکیل بہت ضروری ہے۔

اپنے مقالے میں انہوں نے تاکید کی کہ یہ کارروائی نہ صرف بڑی جنگوں اور نوآبادیاتی تنازعات کے امکان کو کم کر دے گی بلکہ فلسطینیوں کو مسلسل مصائب سے دوچار ہونے سے بھی محفوظ رکھے گی!
خبر کا کوڈ : 1129904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش