0
Monday 29 Apr 2024 19:33

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت تصویر نمائش سے علامہ احمد اقبال رضوی کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے اسلام آباد آرٹس گیلری ایف نائن پارک میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف منعقدہ 3 روزہ تصویری نمائش میں شرکت کی۔ 3 روزہ تصویری نمائش اور ورکشاپ میں اسلام آباد کے ایک سو سے زائد آرٹسٹس نے مختلف تصاویر اور اپنے فنی نمونے نمائش کے لیے پیش کیئے ہیں۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر صابر ابو مریم،جماعت اسلامی پاکستان کے لیاقت بلوچ اور نائب ایمبیسیڈر فلسطین سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ تصویری نمائش میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے خطاب بھی کیا جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1131929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش