0
Friday 28 Feb 2020 23:25

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت پر پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںپروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق چیئرپرسن ہیں، وہ گذشتہ 30 سالوں سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ہیں، وہ 1989ء تا 1998ء بحیثیت لیکچرار، 1999ء تا 2005ء بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر اور 2005ء سے تاحال جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں، وہ اس سے قبل بھی شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، جامعہ کراچی کے علاوہ بھی دیگر نجی جامعات میں تعلیمی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ وہ بین الاقوامی تعلقات سے متعلق موضوعات پر کئی کتابوں کی مصنف بھی ہیں اور مشرق وسطیٰ سمیت عالمی ایشوز پر گہری نگاہ رکھتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں ایک مختصر نشست کی، جو اسلام ٹائمز کے قارئین و سامعین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت ہندوستان کے دورے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ امریکی صدر ٹرمپ حالیہ بھارتی دورے سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ امریکی صدر نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے بھارتی اقدامات پر کیوں خاموشی اختیار کیے رکھی؟ امریکی صدر ٹرمپ ہندوستان میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر کیوں خاموش رہے؟ امریکی صدر ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر بھارت کو کلین چٹ کیوں دے دی؟ کیا امریکی صدر ٹرمپ کی خاموشی اور آئندہ امریکی صدارتی الیکشن میں کوئی خاص ربط ہے؟ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی دورے کے دوران پاکستان کی تعریف کیوں کی؟ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان پاکستان کی سفارتی فتح کیوں نہیں ہے؟ کیا خطے میں ترکی، ایران، ملائیشیاء و دیگر مسلم ممالک کے ساتھ ملکر کوئی نیا اتحاد بنا رہے ہیں؟ کیا امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کے خلاف کسی ممکنہ مسلم اتحاد سے خطرہ محسوس کر رہا ہے؟ ان سوالات کے جوابات سمیت دیگر اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے اس خصوصی ویڈیو انٹرویو میں، ضرور سنیئے۔
خبر کا کوڈ : 847408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش