0
Tuesday 30 Jun 2020 21:18

امریکی ظلم کا سورج غروب ہونیوالا ہے، علی جاوید نقوی

متعلقہ فائیلیںممتاز تجزیہ کار اور سینیئر صحافی علی جاوید نقوی نے "اسلام ٹائمز" کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، تاہم رابطے ضرور رہے ہیں، پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کے تسلیم کرنے کی باتیں محض این جی اوز کا پروپیگنڈہ ہے، جو ریاستی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ سینیئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے انڈیا کی مدد کر رہا ہے، اسے اسلحہ اور پلاننگ فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑا جا رہا ہے اور وہاں ہندووں کو آباد کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 871748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش