0
Tuesday 18 Aug 2020 01:44

پشاور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

متحدہ عرب امارات کی جانب سے صیہونی غاصب ریاست کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ معاہدے منظر عام پر آنے کے خلاف امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے یو اے ای کے اس شرمناک اقدام کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا۔ پشاور میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بھرپور صدائے احتجاج بلند کی گئی۔ ریلی پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان سے شروع ہوئی، اس موقع پر شرکائے ریلی نے اسرائیل، امریکہ اور غدار ممالک کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی چوک یادگار پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ جہاں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء صدیق پراچہ، ضلعی صدر عتیق الرحمان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرکے امت مسلمہ اور فلسطینی عوام و قدس کیساتھ سنگین غداری کی ہے، ایسے حکمران مسلمانوں کے خائن ہیں۔ ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز فلسطین اور اپنے قبلہ اول کو نہیں بھول سکتے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور اب بھی کھڑے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 880918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش