0
Monday 12 Oct 2020 21:36

ڈاکٹر عادل خان کے قتل پر مختلف مذہبی جماعتوں سے وابستہ علماء کا ردعمل (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

مختلف مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم ڈاکٹر مولانا عادل خان کے قتل کو ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازش سے تعبیر کیا ہے۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ضیاء اللہ بخاری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عادل خان کا قتل انتہائی افسوسناک اور ملک و قوم کا نقصان ہے، اس نازک مرحلہ پر تمام پاکستانیوں کا صبر سے کام لیتے ہوئے دشمن کی سازش کو سمجھنا ہوگا، وہ ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، امریکہ، اسرائیل اور بھارت پاکستان میں امن قائم ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے، پاکستانی قوم کو متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے، عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے اور اس سازش کو بے نقاب کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔(مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں) قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 891662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش