0
Saturday 27 Apr 2024 21:57

کراچی میں پانی کی سپلائی 24 گھنٹوں کیلئے معطل رہنے کا اعلان

کراچی میں پانی کی سپلائی 24 گھنٹوں کیلئے معطل رہنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی واٹر کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 24 گھنٹوں کیلئے مختلف علاقوں کو پانی کی سپلائی معطل رہنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے سالانہ مینٹیننس اور واٹر کارپوزیشن کی جانب سے لیکجز کی مرمت کے باعث 24 گھنٹوں کیلئے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ واٹر کارپوریشن نے عوام سے اس دوران پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے بیان میں کہاں گیا ہے کہ کےالیکٹرک کے مینٹیننس کا کام 29 اور 30 اپریل کی صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان کے مطابق مینٹیننس کام کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے مینٹیننس کام کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 165 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق شٹ ڈاؤن کے دوران واٹر کارپوریشن کی جانب سے 84 انچ پی آر سی سی سائفن فیز ون پر اسپارکو، ڈاؤ اسپتال، کرن اسپتال اور کراچی یونیورسٹی کے سامنے لیکیجز کی مرمت کی جائے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 48 گھنٹے ہوگا، اس دوران جمشید ٹاؤن، گلشن، کلفٹن، لیاری، اولڈ صدر ایریا، لالو کھیت اور ناظم آباد میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں، تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1131580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش