0
Sunday 1 Nov 2020 19:37

مولانا بلال احمد کرمانی کا ہفتہ وحدت کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا سید بلال احمد کرمانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے، قمرواری سرینگر میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ’’سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ‘‘ جسکا قیام 17 برس قبل عمل میں لایا گیا، وہ اس ادارے کے سرپرست ہیں، اسکے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ کشمیر کے سربراہ بھی ہیں، مرکز العلوم الاسلامیہ ایک فلاحی انجمن ہے، اس میں دارالعلوم کا بھی منفرد کانسپٹ ہے، بلال احمد کرمانی کا ماننا ہے کہ نئی نسل کو اسلامی تعلیمات کیساتھ ساتھ دنیاوی علوم سے بھی آراستہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ممبر و محراب تک محدود نہ رہیں بلکہ دنیا کے ہر شعبے میں اپنا مثالی کارنامہ انجام دے سکیں، مولانا بلال کرمانی جموں و کشمیر اسلامک مشن کے بانی بھی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مضافاتی علاقہ ناربل میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں، اتحاد بین المسلمین و باہمی بھائی چارگی کے حوالے سے جموں و کشمیر میں انکا کردار لاثانی ہے۔

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ایک اہم نشست کے دوران مولانا بلال احمد کرمانی سے ہفتہ وحدت کی مناسبت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے میلاد البنی (ص) کی بابرکت مناسبت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کے فرمودات کے مطابق ہم مسلمانوں کو ہفتہ وحدت کی مناسبت پر مشترکہ محافل کا اہتمام کرنا چاہیئے، کیونکہ امام حسین (ع) کی طرح ہی رسول اکرم (ص) مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 895199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش