0
Friday 26 Apr 2024 22:35

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں ریڈکراس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، متعدد پناہ گزین شہید و زخمی

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں ریڈکراس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، متعدد پناہ گزین شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ شہر کے مغرب میں الوحدہ اسٹریٹ پر الرمل کلینک کے بالمقابل واقع ریڈ کراس کے ہیڈ کوارٹر پر آج دوپہر کے وقت حملہ کیا گیا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اس ہیڈکوارٹر میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے جبکہ صیہونی لڑاکا طیاروں کے حملے کے نتیجے میں متعدد پناہ گزین شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

بعض فلسطینی ذرائع نے شہداء کی تعداد کم از کم 3 بتائی ہے لیکن زخمیوں کی تعداد کے بارے تاحال کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 1131361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش