0
Tuesday 8 Dec 2020 18:09

عرب ممالک کیجانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی لہر سے متعلق اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر بھی ہیں، پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو تمام حلقوں میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مسئلہ فلسطین، عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا، پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ سمیت سمیت دیگر متعلقہ موضوعات پر مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں محترم اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو لیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کو عالم اسلام کی نمائندگی نہیں سمجھنا چاہیئے، اس حرکت سے مسلمانوں کی مزید ہمدردیاں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہونگی، اسرائیل کو تسلیم کرنے والی بادشاہتوں کو بہت جلد شرمندگی کا سامنا کرنا ہوگا، سعودی عرب کو احساس ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اسکے خلاف نفرت کا جو لاوا پھٹے گا، اس کے جو منفی اثرات پڑیں گے، اس وجہ سے سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ فی الحال اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، وزیراعظم عمران خان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے عرب مملک نہیں بلکہ امریکا کا دباؤ ہے، جس کا وہ نام نہیں لیتے، واضح کر دوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی کو اپنا نصب العین سمجھتا ہے، عوام اور مذہبی جماعتوں کے دباؤ کے باعث وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح اعلان کیا ہے، مقبوضہ فلسطین کی آزادی پاکستان میں تمام مکاتب و مسالک کا مشترکہ ایجنڈا ہے، پاکستان میں دو چار پانچ نام نہاد صحافی امریکی ایما پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ پاکستانی میڈیا اور صحافی برادری اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اور اسرائیل کے خلاف ہے، وہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی ناکامی چاہتے ہیں، حضرت امام خمینیؒ پہلے قائد تھے، جنہوں نے واضح مؤقف اختیار کیا اور ہر نماز کے بعد مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر امریکا کا نعرہ قوم کو دیا، ایسا واضح نعرہ دنیا بھر میں کسی ملک میں کسی لیڈر نے نہیں دیا، ایران کی یہ پالیسی سب کیلئے مثالی پالیسی ہے اور امام خمینیؒ کی دی گئی جرأت مندانہ اور ایمان افروز پالیسی آج بھی مسلم امہ کے جذبات کو تقویت دیتی ہے، ایران اب تک اسرائیل و امریکا مخالف اپنے اصولی مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے، ایران کی تحسین کرنی چاہیئے کہ اتنی بڑی پریشانیوں کے باوجود، دنیا بھر کے اندر ایران کے خلاف جو امریکی لابی ہے، اس کے باوجود وہ اسرائیل کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیے ہوئے ہیں، اس حوالے سے ایرانی قیادت اور عوام لائق تحسین ہے، ان شاء اللہ مستقبل قریب میں دنیا مقبوضہ فلسطین کو آزاد اور صہیونی اسرائیل کو نابود ہوتا دیکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 902436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش