0
Tuesday 26 Jan 2021 23:52

جوبائیڈن حکومت سے متعلق پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںڈاکٹر نوشین وصی پاکستان کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے 1997ء میں جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اسکے بعد وہ معروف تحقیقاتی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز سے وابستہ ہوئیں، بعد ازاں 2004ء میں بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ہوئیں اور تاحال اسی شعبے میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں، اسی دوران 2014ء کے اوائل میں انہوں نے جامعہ کراچی سے ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کراچی کی معروف درسگاہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) میں بھی تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ماہر بین الاقوامی امور کی حیثیت سے انکے تحقیقاتی مقالہ جات اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی جرائد و رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں، وہ خارجہ پالیسی، ملکی و عالمی ایشوز سمیت انٹرنیشنل سکیورٹی پر گہری نگاہ رکھتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ڈاکٹر نوشین وصی کیساتھ جوبائیڈن حکومت اور اسکی پالیسیوں کے موضوع پر جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے. قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 912537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش