1
Sunday 18 Apr 2021 00:58

ملتان، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دوسرے ہفتے بھی علامتی دھرنا (خصوصی ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ثقلین نقوی

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ملتان میں جامع مسجد الحسین سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے گلشن مارکیٹ پہنچ کر احتجاجی علامتی دھرنا دیا، دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، مولانا عمران ظفر، مولانا جعفر انصاری اور قمر عباس زیدی نے کی۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسنگ پرسنز کی فیملیز سے مانگا گیا وقت ختم ہوچکا ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، جبری گمشدگی کے شکار آخری فرد کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا، جب تک ہمارے پیاروں کو بازیاب نہیں کیا جاتا، تب تک مزار قائد پر دھرنا ختم نہیں ہوگا، حکومتی وعدوں کو عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں، محض طفل تسلیوں سے اب کام نہیں چلے گا، اگر ریاستی اداروں نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عہد شکنی کی تو رمضان المبارک کی مختلف مذہبی تقریبات اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی دھرنے میں ہوگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 927823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش