0
Thursday 16 Sep 2021 19:49

مولانا الطاف جمیل ندوی کا کشمیر میں مناظرہ بازی کی موجودہ فضا کے حوالے سے خصوصی پیغام

متعلقہ فائیلیںمولانا الطاف جمیل ندوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ ابتدائی زندگی سے مطالعہ کرنے اور لکھنے کا شوق و ذوق رکھتے تھے۔ آج وہ کشمیر اور بھارت کیساتھ ساتھ عالمی اخبارات کیلئے بھی مضامین لکھتے ہیں۔ اپنے گھر میں ایک منفرد کتب خانہ رکھتے ہیں، جس میں مختلف افکار و نظریات کی حامل اور مخلتف مذایب و مسالک کی کتابیں موجود ہیں، وہ خود بھی محدود نظریہ سے بالاتر ہوکر مختلف مذاہب کا لٹریچر پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مولانا الطاف جمیل ندوی 2004ء میں لکھنو کے عالمی شہرت یافتہ دارالعلوم ’’ندوۃ العلماء‘‘ سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے سینیئر کارکن بھی ہیں۔ مولانا الطاف جمیل ندوی نے کشمیر میں مناظرہ بازی کی موجودہ فضا کے حوالے سے اسلام ٹائمز کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔

جس دوران مولانا الطاف جمیل ندوی کا کہنا تھا کہ کشمیر  نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں ہمیں مناظرہ بازیوں سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا ایک بندہ اور نبی کریم (ص) کا امتی ہونے کے سبب مجھ پر کچھ ذمہ داریاں ہیں اور ان ذمہ داریوں میں اہم ترین ذمہ داری یہ ہے کہ میں باہمی اتحاد کو ترجیح دوں، نہ کہ آپسی انتشار و نزع کو پروان چڑھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ زمانہ حاضر میں امت مسلمہ گونا گوں مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں کچھ مولوی نما حضرات امت میں انتشار پھیلا کر مسلمانوں کو مزید مشکلات و پریشانیوں میں مبتلا کرتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 953981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش