0
Tuesday 28 Sep 2021 10:20

پیرزادہ فردوس احمد بابا کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںپیرزادہ فردوس احمد بابا کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ پیرزادہ فردوس احمد بابا جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان ہیں جبکہ پارٹی کی سربراہی انجینئر عبدالرشید جو 5 اگست 2019ء کے بعد دہلی کے ایک جیل میں قید ہیں، کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی نشست کے دوران پیرزادہ فردوس احمد بابا سے کشمیر پر مودی حکومت کے منصوبوں، دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کی صورتحال اور کشمیر میں بھارت نواز سیاسی جماعتوں کے لائحہ عمل کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال دیکھ کر بی جے پی حکومت کے سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہے مودی حکومت ہمیں جیلوں میں بھرے یا ہماری جان لے، ہم تسلیم ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر آئینی و غیر جمہوری طریقے سے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے ہیں اب بھارتی حکومت کو ہوش کے ناخن لیکر کشمیریوں کے حقوق کی بحالی یقینی بنانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت طاقت و نفرت کی سیاست چلا رہے ہیں۔ پیرزادہ فردوس احمد بابا کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے کبھی سرتسلیم خم کیا ہوتا تو آج وہ بھارت کے زندان میں نہ ہوتے، تفصیلی انٹرویو پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 956037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش