0
Friday 21 Jan 2022 22:34

کوئٹہ، طلباء کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالب (ع) کی جانب سے کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی سے فارغ ہونے اور گولڈ میڈل جیتنے والے طلباء کیلئے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کوئٹہ کے معروف علمائے دین، طلباء اور انکے والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں شیعہ ہزارہ قوم کے تمام نئے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کی گئی اور کثیر تعداد میں گولڈ میڈلز جیتنے والے طلباء کو داد دی گئی۔ تقریب سے پروفیسر محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی جدوجہد کو سراہا اور شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے طلباء پر ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی یاد تازہ کی۔ انہوں نے طلباء کو مشکلات اور خطرے کے باوجود تعلیم حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد گولڈ میڈل جیتنے والے طلباء نے خطاب کیا۔ طلباء نے یونیورسٹی کی پڑھائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور سہولیات کے فقدان کا تذکرہ کیا اور علمائے کرام سے گزارش کی کہ ان مسائل کے حل کیلئے توجہ دی جائے۔

آخر میں مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالب کے مدیر اور سرپرست علامہ محمد کاظم بہجت نے خطاب کیا۔ انہوں نے گولڈ میڈل جیتنے والے اور اپنی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور انہیں قوم کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی طلباء تعلیم حاصل کرنے کے بعد کل ہمارے معاشی، معاشرتی، اقتصادی اور دیگر مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے اہلبیت اطہارؑ سے روایات بھی بیان کیں۔ تقریب کے آخر میں بعض گولڈ میڈلسٹ طلباء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/
خبر کا کوڈ : 974890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش