0
Thursday 11 Apr 2024 21:02

مقاومت، فلسطینی عوام کی رگوں میں شامل ہو چکی ہے، ناصر کنعانی

مقاومت، فلسطینی عوام کی رگوں میں شامل ہو چکی ہے، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ" کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے ایک تعزیتی ٹویٹ کیا۔ جس میں ناصر کنعانی نے لکھا کہ صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینی مقاومتی رہنماوں کے خاندان کی شہادتیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ مقاومت، فلسطینی عوام کی رگوں میں شامل ہو چکی ہے۔ نیز یہ امر اس بات کی گواہی بھی دے رہا ہے کہ سربراہان مقاومت، قابض دشمن کے سامنے اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم صیہونی رژیم کے سربراہوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود فلسطین میں مقاومت غزہ و مغربی کنارے میں موجود خواتین اور بچوں کی تعداد تک جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش