0
Thursday 11 Apr 2024 23:02

 ہمیں جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، یوسف رضا گیلانی 

 ہمیں جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، یوسف رضا گیلانی 
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ان عظیم ہستیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کو 1973 کے آئین کا مسودہ دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا یوم دستور ایک اہم دن ہے جس کی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔ 1973 کے آئین نے وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے اور ایوان بالا کے قیام سے تمام وفاقی اکائیوں میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں جمہوریت اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، اتحاد اور یگانگت سے ہی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تمام جمہوری قوتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین پاکستان کی بقا اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1128043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش