0
Sunday 14 Apr 2024 01:29

مقبوضہ علاقوں پر ڈرون حملوں کا آغاز

مقبوضہ علاقوں پر ڈرون حملوں کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر ڈرون حملوں کا آغاز ہو گیا۔ دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے بعد منھ توڑ جواب کے طور پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے شروع ہو گئے ہیں۔ ان حملوں سے غاصب صیہونی حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے اور پورے مقبوضہ فلسطین میں ہلچل مچ گئی ہے اور افرا تفری کا ماحول ہے۔ غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہے اور صیہونی حکام کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش