0
Thursday 18 Apr 2024 19:50

ایران پر استعمار کی نئی پابندیوں کا اعلان عالمی دہرے معیار کی مزید واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی

ایران پر استعمار کی نئی پابندیوں کا اعلان عالمی دہرے معیار کی مزید واضح دلیل ہے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مسلسل عالمی دہرا معیار دنیا کے امن کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے، ایک طرف حق دفاع پر بھی اعتراضات اور دوسری طرف نسل کشی کی کھلی چھوٹ اس عالمی نا انصافی ظلم اور دوغلے پن کی عکاس کیساتھ بین الاقوامی دنیا کو مسلسل بدامنی، افراتفری اور بڑی جنگ کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے، ایران پر حق دفاع کے باوجود استعماریت کی نئی پابندیوں کا اعلان اور غزہ میں قتل عام کے باوجو د قابض صیہونی مافیا کو تھپکی اس کی واضح مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے استعمار کی جانب سے برادر ہمسائیہ ملک پر نئی پابندیوں کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے آج تک کونسا ایسا ظلم ایسا ہتھکنڈا قابض صیہونیت و استعماریت نے غزہ، رفاہ سمیت پورے فلسطین پر نہیں آزمایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ممالک پر بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کی چارٹرڈ کی کونسی خلاف ورزی ہے جو نہیں کی گئی اور حملے کئے گئے اس پر عالمی استعمار نہ صرف خاموش تماشائی بلکہ دراصل اس ظلم میں شریک کار اور پشتی بان کے طور پر شامل ہے جبکہ دوسری طرف ایک مسلم ریاست اپنے حق دفاع کے طور پر تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو مدنظر رکھ کر جواب دے تو وہ بھی اس ظالم، جابر، قابض عالمی استعماریت کو ناگوار گزرے اور پابندیوں کا اعلان کردیا جائے تو اس سے بڑھ کر اور کیا دہرا معیار ہوگا، افسوس اقوام متحدہ جسے اقوام عالم کے امن کیلئے دوٹوک، واضح اور جرات مندانہ اقدام اٹھانا چاہیئے تھا وہ اپنی ہی سلامتی کونسل کی قرارداد تک پر عملدرآمد سے قاصر ہے اور اسی دہرے معیار کے سبب بین الاقوامی دنیا کا امن نہ صرف داؤ پر لگ رہا ہے بلکہ دنیا تیزی سے مسلسل بدامنی، افراتفری اور بڑی جنگ کی جانب دھکیلی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش