0
Thursday 18 Apr 2024 22:42

غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی اندھی حمایت پر یورپی یونین کی سربراہ کی گرفتاری کا مطالبہ

غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی اندھی حمایت پر یورپی یونین کی سربراہ کی گرفتاری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ "وان ڈیر لیین! یہ گرفتاری کا وارنٹ ہے! تمہارے ہاتھ غزہ کے بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں" یہ الفاظ برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کی تقریر کے دوران پرزور احتجاج کرنے والے آئرلینڈ کے معروف صحافی ڈیوڈ کرونن کے ہیں۔

David Cronin
گذشتہ روز بلجیئم کے دارالحکومت میں یورپی سکیورٹی اینڈ ڈیفنس میٹنگ میں تقریر کے دوران ڈیوڈ کرونن نے یورپی یونین کی سربراہ پر فلسطینی شہریوں کی نسل کشی پر مبنی اسرائیلی جنگی جرائم کی اندھی حمایت کا الزام لگایا اور ارسولا وان ڈیر لیین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس دوران یورپی کمیشن کی سربراہ کی تقریر میں خلل ڈالتے ہوئے آئرلینڈ کے معروف صحافی نے چلا کر کہا کہ اس نسل کشی کے آغاز سے ہی تم نے اسرائیل کی اندھی حمایت کی ہے۔۔ تمہارے ہاتھ فلسطینی بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔۔ وان ڈیر لیین تم ایک مجرم ہو۔۔ تمہیں یہاں نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہیگ (کی عالمی عدالت) میں ہونا چاہیئے!

اس دوران اجلاس میں موجود سکیورٹی فورسز نے کرونن کو وہاں سے باہر نکال دیا جبکہ اس دوران آئرش صحافی نے "آزاد فلسطین" کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ کرونن مسئلہ فلسطین پر خصوصی توجہ دیتے اور اس حوالے سے فعال ویب سائٹ "الیکٹرانک انتفاذہ" (Electronic Intifada) کے ایڈیٹروں میں سے ایک ہیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1129580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش