اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں تعینات غاصب صیہونی فوجیوں اور ان کے اڈوں کے خلاف میزائل آپریشن کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع جل العلالم نامی صیہونی بیس کے قریب صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کی فوٹیج شائع کی ہے۔
لبنانی مزاحمتی تحریک نے اس حملے میں غاصب صیہونیوں کے جانی نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس نے یہ کارروائی غزہ کی پٹی کے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی جرأتمندانہ و باوقار مزاحمت کی حمایت میں انجام دی ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں یہ اعلان بھی کیا کہ اس کے جنگجوؤں میں سے ایک، محمد خلیل عطیہ کہ جو سال 1994ء میں قصبہ قانا میں پیدا ہوئے تھے، بیت المقدس و فلسطین کے دفاع کے رستے میں غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے ہیں۔