0
Thursday 27 Sep 2012 21:17

گستاخ رسول کے سر کی قیمت، وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے غلام احمد بلور کی حمایت کردی

گستاخ رسول کے سر کی قیمت، وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے غلام احمد بلور کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے غلام احمد بلور کی طرف سے گستاخ رسول کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی حمایت کر دی۔ خانہ فرہنگ ایران لاہور میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جشن ولادت کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے وہی کچھ کہا جو ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں غلام احمد بلور سے القاعدہ اور طالبان سے گستاخ رسول کو قتل کرنے کی اپیل سے اختلاف ہے۔ ان سے قتل کروانا دہشت گردی کی حمایت کے مترادف ہو گا۔ گستاخانہ فلم بنانے والا ہر مسلمان کے لیے واجب القتل ہے۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ غلام احمد بلور کے خلاف حکومت کی سطح پر کوئی بات نہیں کی گئی، تنقید صرف ان کی پارٹی کی طرف سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کر کے ان کے زخموں پر مرہم رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے امریکی سفیر کو طلب کر کے گستاخانہ فلم پر احتجاج کیا اور یوٹیوب کو بند کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پیغمر اکرم (ص) وجہ تخلیق کائنات ہیں ان کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔ 

جشن ولادت امام علی رضا علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا کمیشن کا دورہ پاکستان کسی کے اشارے پر ہے، یہ کشمیر اور فسلطین کیوں نہیں جاتا، جہاں 65 سالوں سے ریاست انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف یہ کمیشن آئندہ کے لیے چارج شیٹ تیار کر رہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان اپنے مشترکہ سرمائے علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو فروغ دینے کے لیے اقبال سینٹرز قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی فارسی پاکستان کے تعلیمی اداروں میں لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی تھی مگر اب اس کی جگہ انگریزی نے لے لی۔ جشن ولادت امام علی رضا علیہ السلام سے تحریک منہاج القرآن کے امیر مسکین فیض الرحمن درانی، اسلامی سکالر خانم طیبہ بخاری، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر عباس فاموری اور کرکٹر عبدالقادر بھی تقریب میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 199089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش