0
Wednesday 28 Aug 2013 00:26

افغان مفاہمتی عمل افغان سینٹرل ہونا چاہئے، پاکستان افغانستان میں مداخلت نہیں چاہتا، اعزاز چوہدری

افغان مفاہمتی عمل افغان سینٹرل ہونا چاہئے، پاکستان افغانستان میں مداخلت نہیں چاہتا، اعزاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کو بڑھانے کے لئے پاکستان، افغان حکام اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر نے پاکستان سے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی قیادت نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پلیٹ فارم کیلئے تفصیلات سفارتی رابطوں میں طے کی جاسکتی ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مداخلت نہیں چاہتا، افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں۔ آج نیوز کے پروگرام پاکستان ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر کرزئی کے دورے کے بعد پورے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اچھی ہمسائیگی چاہتے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان کو آزاد اور خود مختار ملک کی حیثیت سے عزت دی جانی چاہئے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتا، بس یہ چاہتا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، انہوں نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل افغان سینٹرل ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 296186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش