0
Tuesday 3 Sep 2013 10:36

نام نہاد مسلم حکمران اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے امریکہ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، مولانا سبط محمد

نام نہاد مسلم حکمران اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے امریکہ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، مولانا سبط محمد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے ایک اجلاس میں عالم اسلام خاص کر شام اور مصر کی سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ امریکہ جس نے اپنے حقیر مفادات کی خاطر جہاں مصر میں صدیوں کے بعد قائم ہونے والی جمہوری حکومت کو گراکر مسلمانان مصر کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی اور اس جمہوریت کے نام نہاد علمبردار نے مصر کو خانہ جنگی کی راہ پر کھڑا کردیا وہیں پر اس ظالم و جابر اور مسلمانوں کے ازلی دشمن نے یہ طے کرلیا ہے کہ مسلمانان عالم کو مسلکی بنیادوں پر ایک دوسرے کے ساتھ لڑواکر ان کا قتل عام کروایا جائے، مولانا شبیر قمی نے کہا کہ شام میں اس کے تمام ذرخریدہ ایجنٹ ناکام ہوئے اور اب کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بناکر عراق کی طرح شام میں بھی لشکر کشی کے لئے تیار رکھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام میں نام نہاد مسلم حکمران اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے امریکہ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، اجلاس کے دوران انہوں نے امت مسلمہ سے دردمندانہ گذارش کی کہ وہ اس نازک موڑ پر متحد ہوکر صہیونی اور سامراجی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں، انہوں نے کہا کہ مصر ہو یا شام جہاں بھی اسرائیلی مفادات کو خطرہ لاحق ہو وہاں امریکہ جو طاقت کے نشے میں چور ہے نے تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھکر اپنے اس ناجایز اولاد کو بچانے کے لئے خون کی ہولی کھیلنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی۔
خبر کا کوڈ : 297783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش