0
Tuesday 10 Dec 2013 19:07

پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کی مفتی اعظم فلسطین شیخ محمد نامر زغموت سے ملاقات

پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی کی مفتی اعظم فلسطین شیخ محمد نامر زغموت سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی نے لبنان میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے دوران مفتی اعظم فلسطین شیخ نامر احمد زغموت سے ملاقات کی ہے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے شیخ نامر احمد نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ہم پاکستان کو تحریک آزادی فلسطین کا ایک اہم ترین بیس سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے شیخ نامر احمد زغموت کو سر زمین پاکستان پر ہونے والے جدوجہد آزادی فلسطین سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کو اپنا شرعی اور اولین فریضہ سمجھتے ہیں اسی لئے سرزمین پاکستان پر بسنے والے بیس کروڑ عوام فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت میں کوتاہی کو اسلام سے خیانت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت نے آج تک غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور مستقبل میں بھی نہیں کریں گے۔

اس موقع پر شیخ نامر احمد زغموت نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری جدوجہد آزادی فلسطین کی قدردانی کرتے ہوئے پاکستان حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ پاکستان آئیں اور پاکستانی عوام کے درمیان بیٹھ کر مسئلہ فلسطین کو بیان کریں۔ انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ بہت جلد پاکستان تشریف لائیں گے اور پاکستان کے عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما صابر کربلائی نے کہا کہ شیخ نامر احمد زغموت کی میزبانی ملت پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن کے لئے باعث افتخار ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 329307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش