0
Sunday 13 Apr 2014 10:40

آزادی پسند لیڈران و کارکنوں کی گرفتاریاں، بارایسوسی ایشن آف کشمیر کی تشویش

آزادی پسند لیڈران و کارکنوں کی گرفتاریاں، بارایسوسی ایشن آف کشمیر کی تشویش
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرینگر نے انتخابی بائیکاٹ مہم چلا رہے علیحدگی پسند لیڈران اور کارکنوں کی بے تحاشا گرفتاریوں کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ایک طرف انتخابی بائیکاٹ مہم چلانے والوں کو نہ روکنے کے دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف پولیس نے بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کا عمل شروع کیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے، بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں پولیس سربراہ نے آزادی پسند لیڈران اور کارکنوں کو بائیکاٹ مہم چلانے سے نہ روکنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اسکے فورا بعد حریت لیڈران اور کارکنوں کی گرفتاریو ں کا عمل شروع کیا گیا جو پولیس انتظامیہ کے قول و فعل میں واضح تضاد کی علامت ہے، بیان میں حکومت سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ گرفتاری عمل فوری طور روک دیں، دریں اثناء بار ایسوسی ایشن نے دو معروف کالم نگاروں کے خلاف بعض افراد کی جانب سے دھمکیاں دینے اور ہراساں کئے جانے کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں قلمکار مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنے خیالات کا اظہار قلم کے ذریعے کررہے ہیں اور اگر کسی کو ان کے خیالات سے اتفاق نہیں ہے تو وہ اسی طرح جمہوری قدروں کو ملحوظ نظر رکھ کر جواب دیں جبکہ ہرساں کرنا اور دھمکیاں دینا کسی کو زیب نہیں دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 372318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش