0
Wednesday 23 Apr 2014 22:10

اطمینان ہوگیا ہے کہ مذاکرات پر حکومت اور فوج مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں، مولانا سمیع الحق

اطمینان ہوگیا ہے کہ مذاکرات پر حکومت اور فوج مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ طالبان اور حکومتی کمیٹی نے طرفین میں شکایات کے ازالے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، طالبان رابطہ کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی ان علاقوں کا دورہ کرے، جہاں سے پرتشدد کارروائیوں کی شکایات ملی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے بتایا ہے کہ دونوں کمیٹیوں  نے آج کی ملاقات میں امن عمل آگے بڑھانے کیلئے اعتماد سازی کے مزید اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ طالبان شوریٰ سے آئندہ ملاقات میں دونوں طرف کے غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملاقات میں تسلی ہوگئی ہے کہ مذاکرات کے معاملے میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے مزید بتایا کہ کمیٹیوں نے مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے خاتمے کے باوجود صورت حال قابو میں ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسی ہفتے طالبان شوریٰ سے ملاقات ہوجائے، طالبان شوریٰ سے ملاقات میں غیر عسکری قیدیوں کی رہائی پر بات ہوگی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور طالبان دونوں طرف سے شکایتیں آرہی ہیں۔ حکومت نے بھی جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کے باوجود صبر کا مظاہرہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں پرعزم ہیں کہ جنگ میں توسیع کی جائیگی، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہمیں اطمینان ہوگیا ہے کہ حکومت اور فوج مکمل طور پر ایک پیج پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 375850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش