0
Tuesday 20 May 2014 19:21

آئی ایس او اپنا 42واں یومِ تاسیس یومِ تشکر و یومِ تجدیدِ عہد کے طور پر منائیگی، احسن نقوی

آئی ایس او اپنا 42واں یومِ تاسیس یومِ تشکر و یومِ تجدیدِ عہد کے طور پر منائیگی، احسن نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسن علی نقوی نے لاہور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او نے اپنے 42 سالہ تابناک ماضی میں اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کی خاطر عظیم شہداء کی قربانیاں پیش کیں۔ آج اس پاکیزہ خون کی بدولت یہ اسلامی و انقلابی نہضت پاکستان کے گوش و کنار میں چمکتے سورج کی طرح نوجوانوں کے قلوب میں حرارت پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 42 سالہ سفر میں اس تنظیم نے بہت سارے نشیب و فراز دیکھے, پر خطِ ولایتِ فقہیہ سے ذرہ برابر بھی غافل نہ ہوئے۔ جس کے نتیجہ میں سرزمینِ پاکستان پر انقلابِ مقدس کا نہ صرف بھرپور دفاع کیا بلکہ اس کی ترویج کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس تنظیم نے روزِ اول سے کربلا کو اپنی درسگاہ اور انبیاء و آئمہؑ کو اپنے لیے اسوہ قرار دیا۔ اس تنظیم نے نوجوان نسل کو تعلیماتِ قرآن اور سیرتِ محمد وآلِ محمد کو اپنا نصب العین قرار دیتے ہوئے معاشرے میں قدم رکھا اور لاتعداد نوجوانوں کو گمراہیوں کے اندھیروں سے نکال کر قرآن کے نور سے منور کیا۔ اس الٰہی تنظیم نے پاکستان بھر میں استعماری اور استکباری سازشوں کو اپنی بصیرت اور دفتر رہبری سے ارتباط کی مدد سے ناکام بنا دیا۔ یہ تنظیم روزِ اول سے جہان بھر کے مستضعفین اور مظلومین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے سراپا احتجاج دکھائی دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او اپنا 42واں یومِ تاسیس یومِ تشکر و یومِ تجدیدِ عہد کے طور پر منائے گی۔
خبر کا کوڈ : 384538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش