0
Tuesday 15 Jul 2014 11:07

لیبیا میں دہشتگردوں کا ایئرپورٹ پر حملہ، 90 فیصد طیارے تباہ

لیبیا میں دہشتگردوں کا ایئرپورٹ پر حملہ، 90 فیصد طیارے تباہ
اسلام ٹائمز۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دہشت گردوں کی جانب سے ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں 90 فیصد طیارے تباہ ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان احمد لمینی نے گذشتہ روز طرابلس ایئرپورٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے ایئرپورٹ پر حملہ کیا جبکہ متعدد راکٹ فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور اور پارکنگ میں کھڑے 90 فیصد طیارے تباہ ہو گئے، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری رہنے والی طویل جھڑپ کے دوران 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔

دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں طرابلس ائیرپورٹ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ حکام کے مطابق طیاروں کی مرمت میں لاکھوں ڈالرز خرچ ہوں گے جبکہ دہشت گردوں نے ایئرپورٹ کی کسٹم بلڈنگ، کنٹرول ٹاور، فیول ٹینکس اور ٹرکوں کو بھی تباہ کر دیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے طرابلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے کے بعد اپنے عملے کو فوری طور پر شمالی افریقی ممالک جانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 399497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش