0
Saturday 19 Jul 2014 21:12

گلگت، محکمہ تعلیم کے چار افسران سمیت پانچ افراد گرفتار

گلگت، محکمہ تعلیم کے چار افسران سمیت پانچ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں ایف آئی اے نے ایک کامیاب کارروائی کے بعد نیوٹیک منصوبے میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن میں ملوث محکمہ تعلیم کے چار افسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک ٹھیکیدار بھی شامل ہے۔ اس سیکنڈل کے دو کردار تاحال مفرور ہیں، ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔ 2009ء میں وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نیوٹیک کے سات سینٹرز کے قیام کے لئے 13 کروڑ روپے کی امداد دی تھی جس کا مقصد ضروری آلات کی خریداری، دفتری ضروریات اور کرایہ وغیرہ ادا کرنا تھا۔ یہ ایک اچھا منصوبہ تھا جس کے ذریعے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو کمپیوٹر کی جدید تربیت دینا مقصود تھا لیکن بدقسمتی سے یہ گلگت بلتستان کے کرپٹ افسران کے ہاتھ لگ گیا، کروڑوں روپے دیکھ کر ان کا جی للچا گیا، انہوں نے کاغذات کا پیٹ بھر کر اس رقم پر ہاتھ صاف کر لیا۔ ایف آئی اے اس سیکنڈل اور گھپلے کی مزید تحقیقات بھی کریگا، وہ ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 400396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش