0
Wednesday 27 Aug 2014 18:58
آج شام کو اپنا لائحہ عمل بتاؤں گا

عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے تک مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کر دیا

عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے تک مذاکرات ختم کرنیکا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے استعفے تک مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کچھ بھی ہوجائے نواز شریف کے استعفے کے بغیر یہاں سے جانے والے نہیں ہیں، آج شام اپنا لائحہ عمل بتاؤں گا کہ کیا کرنا ہے۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج حکومتی ٹیم کے ساتھ دوبارہ ہماری بات چیت ہوئی، حکومت استعفٰی کا آپشن ماننے کو تیار نہیں ہے، اس لئے ہم نے بھی وزیراعظم کے استعفٰی تک مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے ڈپٹی وزیراعظم کی آفر کرکے مجھے خریدنے کی کوشش کی ہے، حکومت کی صرف یہ کوشش ہے کہ ہم یہاں سے چلے جائیں، اگر ہم یہاں سے چلے گئے تو پاکستان میں وہی ہوگا جو گذشتہ سڑسٹھ برسوں سے ہو رہا ہے۔ 
کپتان کا کہنا تھا کہ وہ سڑکوں پر اپنی نہیں بلکہ بیس کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ ہم فوج کے کہنے پر یہاں آئے ہیں، میں کبھی فوجی حکومت کا حصہ نہیں بنا، ایک دفعہ پرویز مشرف کی حمایت کی تھی، جس پر قوم سے معافی مانگی تھی، عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور حسنی مبارک میں کوئی فرق نہیں ہے، نون لیگ ضیاءالحق کی پیداوار ہے، آئی ایس آئی نے نون لیگ کو بنایا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیو! اب فیصلے کا وقت آگیا ہے، فیصلہ کرلو اس ظالم نظام کا حصہ رہنا ہے یا نیا پاکستان بنانا ہے، عمران خان نے ایک بار پھر اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔
خبر کا کوڈ : 406925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش