0
Thursday 28 Aug 2014 23:58

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز سے 200 سرکاری اسکول خالی کرالئے گئے

شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز سے 200 سرکاری اسکول خالی کرالئے گئے
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز سے 200 سرکاری اسکول خالی کرالیے۔ مزید 700 سے زیادہ اسکول یکم ستمبر تک خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا افضل لطیف کے مطابق بنوں، کرک اور لکی مروت میں دو سو سرکاری اسکول آئی ڈی پیز سے خالی کرائے گئے ہیں۔ آئندہ چند روزمیں 700 اسکول خالی کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے اسکول خالی کرنے والے متاثرین کو خیمے فراہم کیے جائیں گے اور تینوں اضلاع کی مقامی انتظامیہ کو اسکول خالی کرانے کے حوالے سے یکم ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 407157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش