0
Sunday 7 Sep 2014 09:29

مقبوضہ کشمیر:بدترین سیلاب سے 120 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر:بدترین سیلاب سے 120 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں 60 برسوں میں آنے والے بدترین سیلاب کے باعث 120 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ریاست کے درجنوں پل اور سیکڑوں مکانات تباہ ہو گئے۔ محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کو 60 برسوں میں آنے والا بدترین سیلاب قرار دیا ہے، جہاں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 34 فٹ اوپر ہے۔ سیلابی ریلے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں مجموعی طور پر 30 چھوٹے بڑے پل بہہ گئے اور 60 سے زائد بڑی سڑکیں تباہ ہونے سے مختلف شہروں کا آپس میں رابطہ منقطع ہو گیا۔ 5 روز سے جاری بارشوں کے باعث سینکڑوں مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے ملانے والی اکثر سڑکیں اور راستے بند ہو چکے ہیں جبکہ ریلوے کے نظام سمیت ٹرانسپورٹ کے ذرائع بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور متعدد پل سیلاب کے باعث بہہ گئے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقے راجوری کے دریا سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ادھر بھارتی پنجاب میں گھروں کی چھتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ان میں سے زیادہ تر اموات امرتسر کے قریبی گاؤں میں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 408595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش