0
Sunday 21 Sep 2014 18:51

آئی ایس او نے ہمیشہ امن و رواداری اور استحکا م پاکستان کے جذبے کو فروغ دیا، انصر مہدی

آئی ایس او نے ہمیشہ امن و رواداری اور استحکا م پاکستان کے جذبے کو فروغ دیا، انصر مہدی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکاؤٹنگ کے امامیہ چیف اسکاؤٹ نے عالم یوم امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ امن و رواداری اور استحکا م پاکستان کے جذبے کو فروغ دیا، ملت تشیع پر جتنی بھی مشکلات آئی ہم نے امن کی بات کی، آئی ایس او نے ہمیشہ استحکام پاکستان کیلئے اقدامات اٹھائے۔ آئی ایس او کا نصب العین بھی امن و استحکام کی دعوت دیتا ہے کسی بھی قومی کی ترقی و عروج کا دارومدار اس ملک میں امن کا نفاذ ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں امن کا فقدان ہے، انتہاء پسند طاقتیں پاکستان میں امن کے خواب کو شرمندہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتیں، امامیہ اسکاؤٹنگ نے امن کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، ملت تشیع پر بے انتہا ظلم و بربریت کے باوجود امن کے درس کو فروغ دیا۔ امن و امان اس کائنات کی ریت اور اس عالم کی سنت ہے، پوری کائنات ایک منظم نظام کے تحت مکمل امن و سکون سے متحرک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آ ج دنیا میں امن و محبت اور برداشت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 410878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش