0
Monday 20 Oct 2014 18:07

پنجاب حکومت عزاداری پر قدغن لگانے سے باز رہے، متحدہ شیعہ محاذ

پنجاب حکومت عزاداری پر قدغن لگانے سے باز رہے، متحدہ شیعہ محاذ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے۔ اس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، علماء، ذاکرین، ماتمی انجمنوں، بانیان مجالس اور قومی جماعتوں کا اجلاس بلا کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ شیعہ محاذ پاکستان کے کنویئنر سید شاکر حسین نقوی نے لاہور میں رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداری کو محدود کرنے اور علماء وذاکرین کو خطاب کے لیے لائسنس لینے کے احکامات کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ عزاداری امام مظلوم کے لیے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ یہ ہمارا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت شیعہ دشمنی سے باز رہے، دہشت گردوں کے سرپرست آج پھر ملک میں انار کی پھیلانے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا اگر پنجاب حکومت کا یہی رویہ رہا تو بعید نہیں کہ ہم لاہور شہر کا عشرہ محرم گورنر ھاؤس کے سامنے منائیں۔ سید شاکر نقوی نے محکمہ داخلہ کے محرم الحرام میں عزاداری پر قدغن لگانے کے اقدام پر تمام شیعہ علمائے کرام، ذاکرین، عزاداران قومی شیعہ جماعتوں اور بانیان مجالس کو مشاورتی اجلاس کے لیے خط لکھ دیے ہیں، جس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ شیعہ محاذ کل بروز منگل بوقت ایک بجے ایوان اوقاف کے سامنے اتحادبین المسلمین کمیٹیوں اور مساجد کمیٹی میں شیعہ کوٹے کو نصف کرنے کے خلاف مظاہرہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی ابتداء پنجاب حکومت نے انہی کمیٹیوں میں کوٹے کی تقسیم پر ہی شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 415566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش