0
Monday 27 Oct 2014 09:03

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت کرتا رہے گا، پرویز رشید

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت کرتا رہے گا، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حقوق کیلیے آزادی کی تحریک لڑنے والے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔ ہندوستان کب اپنا وعدہ پورا کرے گا، اقوام متحدہ کی قرارداد کو منظور ہوئے دہائیاں گزر گئیں، بھارت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے اس کی عالمی و سفارتی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی رویہ اور سرحدی خلاف ورزیاں دنیا میں ہندوستان کو جارح ریاست کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے کشمیریوں کے ساتھ ہر دن یکجہتی کا دن ہوتا ہے، 14 اگست 1947ء سے لے کر آج تک ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب پاکستان نے کشمیریوں کی حمایت کیلیے آواز بلند نہ کی ہو۔ اسی اخلاقی سیاسی و سفارتی حمایت کا تسلسل ہے کہ آج (27 اکتوبر کو) پاکستانی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے سیلاب میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات سے ہی خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے تاہم بھارت کسی بھول میں نہ رہے، پاکستانی قوم اپنی سرحدوں کے دفاع کیلیے ہمہ تن چوکس ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج (پیر کو) کراچی سے خیبر تک پاکستانی قوم یوم سیاہ منا کردنیا کو اور بالخصوص اقوام متحدہ کو یاد کروائے گی کہ وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔
خبر کا کوڈ : 416639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش