0
Tuesday 28 Oct 2014 08:50

آئی ڈی پیز مسائل، جے یو آئی نے گرینڈ قبائل جرگہ کا اجلاس 29 اکتوبر کو پشاور میں طلب کرلیا

آئی ڈی پیز مسائل، جے یو آئی نے گرینڈ قبائل جرگہ کا اجلاس 29 اکتوبر کو پشاور میں طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان کے مطابق گرینڈ قبائل جرگہ کا اہم اجلاس بروز بدھ 29 اکتوبر صبح 10 بجے صوبائی سیکرٹریٹ رینگ روڈ پشاور میں طلب کرلیا گیا، قبائلی امور سے متعلق جمعیت کے معاون خصوصی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ اس گرینڈ قبائل جرگہ میں شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کے مسائل، دیگر ایجنسیوں میں آپریشن سے پیدا شدہ صورتحال اور آئی ڈی پیز کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے کئے جائینگے، شمالی وزیر ستان آئی ڈی پیز کے جرگہ ارکان بھی گرینڈ قبائل جرگہ میں شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 416825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش