0
Tuesday 18 Nov 2014 18:01

پنجاب میں چینی باشندوں پر حملوں کا خطرہ، سکیورٹی سخت کر دی گئی

پنجاب میں چینی باشندوں پر حملوں کا خطرہ، سکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب میں چینی باشندوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے حکومت کو اطلاع دی ہے ہے کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکی باشندوں بالخصوصی چینی انجینئرز کو دہشت گرد اپنے حملوں میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے چینی باشندوں پر حملوں کی اطلاعات کے بعد محکمہ داخلہ نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مقیم غیر ملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کو سخت سکیورٹی فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سول سیکرٹریٹ لاہور میں ایک ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کی جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اعظم سلمان خان، آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر رانا مقبول خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے منصوبہ بندی کا جائزہ لیا اور چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی سخت رکھی جائے اور ان کی نقل و حمل کے شیڈول سے کسی کو بھی آگاہ نہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں بہت سے منصوبوں پر چینی باشندے کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش