0
Saturday 22 Nov 2014 13:05

آرمی چیف کی امریکی سی آئی اے حکام سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم

آرمی چیف کی امریکی سی آئی اے حکام سے ملاقات، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ آرمی چيف جنرل راحيل شريف نے امريکا میں سی آئی اے حکام سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرايا گیا، پاکستانی سپہ سالار نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہرايا۔ ترجمان پاک فوج ميجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چيف نے آپريشن ضرب عضب کو دہشت گردوں کیخلاف بڑی کاميابی قرار ديا اور واضح کيا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف پہلے ہی خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہيں، جنہيں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزيد بتايا کہ ملاقات ميں دو طرفہ تعاون، خطے کی صورتحال سميت بھارتی سرحدی خلاف ورزی پر بھی بات ہوئی، امريکيوں کی جانب سے ‘‘ڈو مور’’ کا کوئی مطالبہ نہيں کيا گيا، جو اعتماد کی فضاء ميں بہتری کا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 420801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش