0
Thursday 5 Apr 2018 19:55

نقیب کیس، راؤ انوار نے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا

نقیب کیس، راؤ انوار نے سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا
اسلام ٹائمز۔ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار معطل ایس ایس پی راؤ انوار نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) پر اعتراضات کرتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کردی۔ نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار 21 مارچ کو اچانک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں عدالتی حکم پر انہیں گرفتار کرکے کراچی منتقل کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے راؤ انوار سے تفتیش کے لئے ایڈیشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں صرف پولیس افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راؤ انوار نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے خلاف نظر ثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں انہوں نے جے آئی ٹی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ راؤ انوار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد نہیں رہا، پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی توقع ناممکن ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق 19 کو نظرانداز کیا گیا جب کہ قانون کے تحت جے آئی ٹی پولیس، خفیہ اداروں اور فوج کے نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے، یہ ایک ہی ادارے کے نمائندوں پر تشکیل نہیں دی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ : 715891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش