0
Sunday 20 May 2018 17:50

متحدہ مجلس عمل پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائے گی، لیاقت بلوچ

متحدہ مجلس عمل پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلائے گی، لیاقت بلوچ
 اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا بڑا طاقتور ہے لیکن اب پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ کرپشن ناسور ہے اس کا سر کچلے بغیر ملک و ملت ترقی نہیں کر سکتا۔ ریاستی ادارے آئین، جمہوری عمل اور انتخابات کے بروقت انعقاد کو چھیڑے بغیر سب کے احتساب کا عمل جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کو بحرانوں اور کرپشن کی دلدل سے نجات دلائے گی، ہم سود، قرضوں اور بدعنوانیوں کی بیساکھیاں توڑدیں گے، اسلام عالمگیر نظام اور انسانوں کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے، قرآن کتاب انقلاب اور ریاستی نظام کو انصاف کیساتھ چلانے کیلئے مضبوط بنیاد ہے، عالم اسلام قرآن و سنت کے احکامات سے انحراف کرکے ذلیل و خوار ہے۔
خبر کا کوڈ : 726109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش