0
Wednesday 23 May 2018 23:44

سقوط ڈھاکہ کے بعد سے پاکستانی عوام پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت پر لعنتیں بھیج رہی ہیں، سلیم حیدر

سقوط ڈھاکہ کے بعد سے پاکستانی عوام پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت پر لعنتیں بھیج رہی ہیں، سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ سندھ کی سندھ اسمبلی میں تقریر کے دوران صوبے کے نام پر لعنت بھیجنے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ کے بعد سے پورے پاکستان کے عوام پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت پر لعنتیں بھیج رہی ہیں، جو انہیں نہ سنائی دے رہی ہیں اور نہ دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ جن کا تعلق جی ایم سید کے آبائی ضلع سن سے ہے، انہوں نے آج تک ملک توڑنے کا نعرہ لگانے والوں کو کبھی لعنت نہیں دی، مہاجروں اور پاکستان کو گالی دینے والوں کو کبھی لعنت نہیں دی، پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنے اور ملکی تنصیبات کو بموں سے اُڑانے والے علیحدگی پسندوں کو کبھی لعنت نہیں دی، آج وہ مہاجر صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنتیں بھیج رہے ہیں، ہم اُن کی لعنت کو اپنے لئے اعزاز اور سلام سمجھتے ہیں۔

سلیم حیدر نے کہا کہ جو مہاجر ملک بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کر سکتے ہیں، وہ اپنے صوبے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک دشمن، مہاجر دشمن اور عوام دشمن پارٹی ہے، جس کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں، یہ اُن لٹیروں کی کمداری کر رہے ہیں، جو ملکی دولت لوٹ کر دبئی اور لندن میں محلات بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اُن وزیروں پر بھی لعنت بھیجیں، جن کے گھروں سے سونے کے زیورات اور رقم برآمد ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی اور کرپشن ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ سلیم حیدر نے آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ مراد علی شاہ کی بدزبانی کا نوٹس لیں اور کروڑوں مہاجر عوام کی دل آزاری کرنے پر ان کیخلاف کارروائی کریں، ورنہ پورے سندھ کے مہاجر انہیں ہر گلی، ہر چوک اور محلے میں لعنتیں بھیجیں گے۔
خبر کا کوڈ : 726932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش