0
Sunday 17 Jun 2018 23:42

کراچی، ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی، ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گلشن معمار سے ڈاکٹر کو دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بہن ڈاکٹر کے گھر میں کام کرتی تھی اور اس نے ملزم کو ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرنے کا کہا تھا۔ پولیس نے ملزم سے موبائل فون برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 731968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش