0
Saturday 23 Jun 2018 14:11

پی ٹی آئی کے بعد لیگی کارکنان بھی ٹکٹوں کے معاملے میں میدان میں آگئے، رانا شاہد کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے بعد لیگی کارکنان بھی ٹکٹوں کے معاملے میں میدان میں آگئے، رانا شاہد کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے حلقہ این اے 156 کے 28 چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے علاوہ کونسلرز کی اکثریت نے 2018ء کے الیکشن کے لیئے سٹی صدر رانا شاہدالحسن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ این اے 156 کے ٹکٹ کا فیصلہ تبدیل کریں، رانا شاہد الحسن کو این اے 156 اور عامرسعید انصاری کو صوبائی حلقہ 216  کا ٹکٹ دیا جائے، رانا شاہد الحسن کو چیئرمین اتحاد کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑایا جائے گا، راناشاہد الحسن کو دستبردار نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں کونسلرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا جس میں رانا مجد چیئرمین، حامد آرائین، جلیل خان بابر، اشرف تاج، سرفراز بیگ، زاہد بشیر، مظفر یسین، رانا نعیم، رانا افضل، فہمیدہ چوہان، مسزاسلم بھٹہ، وائس چیئرمین نصرت خان، حاجی نذیر، وحید بھٹی، عظمت علی خان، اختر خان، عدیل خالد شاہ، ملک حماد انور، رانا اختر، ممتازبھٹہ، جمشیدوقاص، حاجی عبدالکریم، فیاض ابراہیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت الیکشن کا میدان سج چکا ہے اور شاہ محمود کا مقابلہ صرف اور صرف رانا شاہد الحسن ہی کرسکتے ہیں، کیونکہ ان کا حلقہ کی عوام سے بھرپور رابطہ ہے، اور گزشتہ پانچ سالوں میں رانا محمودالحسن نے وفاقی حکومت کے فنڈز سے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، انہوں نے کہا کہ انصاری برادری کئی گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے، حاجی مختیار انصاری ایک مظبوط گروپ ہے اور جبکہ کئی انصاری پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا حصہ بن چکے ہیں، رانا برادری سمیت دیگر تمام برادریاں اس حلقے میں رانا محمود اور رانا شاہد کی قیادت میں متحد ہیں، جن میں انصاری برادری بھی شامل ہے،  انہوں نے مزید کہا کہ رانا شاہد سیٹ نکالنے کی پوزیشن میں ہیں، ہم پارٹی کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، پارٹی قیادت اس حلقے کا فیصلہ تبدیل کرے اور قیادت ملتان آکر حالات کا جائزہ لے، کیونکہ رانا شاہد کے حوالے سے قیادت کو غلط بریف کیا گیا ہے حالانکہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے لیڈر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 733039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش