0
Thursday 24 Jul 2014 21:48

تمام مسلم ممالک کا دینی فریضہ ہے کہ غزہ کا دفاع کریں، فیروز اختر قاسمی

تمام مسلم ممالک کا دینی فریضہ ہے کہ غزہ کا دفاع کریں، فیروز اختر قاسمی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی جمعیة علماء کے جنرل سیکرٹری مولانا فیروز اختر قاسمی اور فتوی موبائل سروس کے چیئرمین مفتی محمد ارشد فاروقی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا اللہ تعالی نے ہر چھوٹی بڑی مصیبت میں مدد لینے کا جو طریقہ بتایا ہے وہ صبر اور نماز ہے، اس کے ذریعہ اللہ کی مدد ہر معاملہ میں مسلمان حاصل کرسکتا ہے اسی کے ساتھ رسول اکرم نے بتایا ہے کہ جب کوئی بڑی مصیبت ملت اسلامیہ پر آن پڑے تو نماز کے اندر قنوت نازلہ کا اہتمام کیا جائے رسول اکرم (ص) نے خود قنوت نازلہ کا اہتمام فرمایا اور سرکش کافروں کے لئے بددعا کی ہے، اس وقت عالم اسلام عزت غزہ لہو لہان ہے ظالم اسرائیل مسلسل بمباری کررہا ہے اور درندگی کا مظاہرہ کررہا ہے، ایسے وقت میں جہاں غزہ کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے اپنا دفاع کریں وہیں غزہ اور فلسطین سے ملے ہوئے تمام مسلم ممالک کا دینی فریضہ ہے کہ غزہ کا دفاع کریں، انہوں نے کہا کہ ایسے موقعہ پر ملت اسلامیہ اور بھارت کی مساجد کے قابل احترام ائمہ اور انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ قنوت نازلہ کا خاص اہتمام کیا جائے تاکہ جب کروڑوں ہاتھ اللہ کی بارگاہ غزہ کے لئے تو اللہ کی مدد آئے اور اسرائیل کے مظالم سے نجات ملے اسی کے ساتھ عالم اسلام اور عالمی سطح پر مسلم تاجروں اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، ہندوستان اور فلسطین کی جو قدیمی روابط اور تعلقات رہے ہیں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فلسطین کے مظلومین کے لئے آواز اٹھائے اور اسرائیلی سفارت خانہ کو بند کرکے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرے۔
خبر کا کوڈ : 401286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش