0
Thursday 2 Oct 2014 19:42

گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ سے امریکی سفیر کی ملاقاتیں

گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ سے امریکی سفیر کی ملاقاتیں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے  لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اندرونی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے حکومت کے خلاف امریکی سازشوں کے حوالے سے صفائی پیش کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کا حامی ہے۔ اس کے بعد امریکہ سفیر گورنر ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے بھی ملاقات کی۔ گورنر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 412932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش