0
Tuesday 16 Sep 2014 15:43

سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے شیعہ سیفٹی محرم میں سکیورٹی آلات فراہم کریگی، سیرت عباس

سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے شیعہ سیفٹی محرم میں سکیورٹی آلات فراہم کریگی، سیرت عباس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی (این جی او) کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو کراچی میں خیرالعمل امامبارگاہ میں سکیورٹی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔ جس میں شیعہ سیفٹی کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی آلات تقسیم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اور شیعہ نشل کشی کی حالیہ واقعات کی روک تھام کیلئے شیعہ سیفٹی کی جانب سیکورٹی اویرنس کیلئے ایک روزہ ورکشا پ کراچی 20 ستمبر کو منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف اسکاؤٹس ٹیموں کو اعلی پولیس افسران کے تجربے کی روشنی میں سیکورٹی آلات کا بہتر استعمال اور ضرورت و اہمیت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ تقریب کے آخر میں میٹل ڈیٹیکٹر تقسیم کئے جائے گے، جن کی مدد سے محرم میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ویسٹ سندھ پولیس ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 409993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش