0
Friday 24 Oct 2014 18:01

ذمہ داریاں نبھانے میں جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ملک ظفر اقبال

ذمہ داریاں نبھانے میں جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ملک ظفر اقبال
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل پرسنل و پرووسٹ میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور ملٹری پولیس ملک کی سلامتی کیلئے دہشتگردوں کے خاتمے اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جوانوں نے ہرقسم کی قربانی دیتے ہوئے پاک افواج کا نام پوری دنیامیں روشن کیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کور ملٹری پولیس کی BMP/116 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ایم پی سکول اینڈ ریکارڈ کے کمانڈنٹ کرنل وسیم احمد کیانی اور میجراحسن بھی موجود تھے۔ میجر جنرل ملک ظفر اقبال نے کہا کہ کور آف ملٹری پولیس اپنے نظم وضبط، اعلٰی اقدار کی وجہ سے ہمیشہ صف اول رہی یہی اسکا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فوج اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس وقت افواج پاکستان پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ جن کو نبھانے میں جوان مستعدی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شب و روز محنت اور اساتذہ کی اعلٰی تربیت اعلیٰ معیارکانمونہ ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کے سامنے کور آف ملٹری پولیس کامعیار ایک چیلنج ہے۔اس کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے وطن عزیز کی بھرپور خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے یواین او مشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تربیت کے دوران اعلٰی مظاہرہ کرنیوالے جوانوں جن میں علی رضا (فزیکل) کو میڈل، مصطفی (فائر) کو میڈل اور راجب غنی ڈرل و افضال حسین (ایجوکیشن) کو میڈل جبکہ اوورآل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ثاقب علی کو اعزازی چھڑی سے نوازا۔
خبر کا کوڈ : 416232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش